تلنگانہ

کانگریس کی دوسری فہرست کو آج قطعیت دیئے جانے کا امکان

تلنگانہ کانگریس کی دوسری فہرست کو آج قطعیت دیئے جانے کا امکان ہے۔ کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس آج 12 بجے دن صدر اے آئی سی سی ملک ارجن کھرگے کی قیادت میں نئی دہلی منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی دوسری فہرست کو آج قطعیت دیئے جانے کا امکان ہے۔ کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس آج 12 بجے دن صدر اے آئی سی سی ملک ارجن کھرگے کی قیادت میں نئی دہلی منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

جس میں تقریباً 60 حلقہ کے امیدواروں کی حتمی شکل دی جائے گی۔ کانگریس پارٹی نے پہلے مرحلے میں 55 حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

اب دیکھنا ہوگا کہ مزید کتنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ کانگریس نے بائیں بازوں کی جماعتوں سی پی آئی اور سی پی ایم کے لئے 4 نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فہرست میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جو چند روز قبل ہی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ جن میں مانیم پلی ہنمنت راؤ‘ ان کے فرزند روہت راؤ‘ نرمل حلقہ سے کے سری ہری راؤ اور سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ویلسا سوشیل گروپ سے تعلق رکھنے والے ونئے کمار ریڈی‘ سنیل ریڈی‘ کاشی ریڈی نارائن ریڈی‘ کے راجیشور ریڈی‘ سریتا‘ اے چندر شیکھر‘ ویملا ویریشم اور کوٹا نیلیما جو حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ سینئر قائدین مدھو یاشکی گوڑ‘ محمد علی شبیر‘ مہیش کمار گوڑ‘ پونم پربھاکر‘ تملا ناگیشور راؤ‘ پونگولیٹی سرینواس ریڈی‘ ان لوگوں میں شامل ہیں‘ جنہیں پہلی فہرست میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

ان میں سے بعض قائدین پریشان ہیں کہ انہیں ٹکٹ ملے گا یا نہیں؟ اس کے علاوہ بی سی گروپ کے قائدین بھی بی سی طبقہ کو زیادہ ٹکٹ کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس تناظر میں فیصلہ لینا کانگریس کے لئے ایک چالینج ہے۔