دنیا کے معمر ترین 112 سالہ مرد کی طویل زندگی کا راز
اس عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ لیتے ہوئے انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ 'حقیقت تو یہ ہے کہ اس سے مجھے کسی طرح کا فرق نہیں پڑتا، میرے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں'۔
لندن‘ دنیا کے معمر ترین مرد نے رواں ہفتے اپنی 112 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں نے لمبی عمر سے جڑے راز کے سوال کا جواب بھی دیا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جان الفریڈ ٹینیس ووڈ کی پیدائش 26 اگست 1912 کو ہوئی تھی۔ اپریل 2024 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جان الفریڈ کو دنیا کا معمر ترین مرد قرار دیا تھا۔
اس عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ لیتے ہوئے انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ‘حقیقت تو یہ ہے کہ اس سے مجھے کسی طرح کا فرق نہیں پڑتا، میرے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں’۔ انہوں نے اپنی 112 ویں سالگرہ ساؤتھ پورٹ کے ایک کیئر ہوم میں منائی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ‘مجھے بڑھاپا محسوس نہیں ہوتا، میں اس پر پرجوش نہیں ہوتا، یہی ممکنہ وجہ ہے کہ میں اس عمر تک پہنچ گیا’۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ واقعی نہیں جانتے کہ ان کی اتنی لمبی عمر کا راز کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال میرے پاس کوئی خاص راز موجود ہے، میں نوجوانی میں بہت زیادہ متحرک رہتا تھا، میں بہت زیادہ چہل قدمی کرتا تھا، مگر مجھے لگتا ہے کہ میں دیگر افراد سے بالکل بھی مختلف نہیں، بلکہ ان کی طرح ہی زندگی گزارتا ہوں’۔
جان الفریڈ نے کہا کہ وہ بس یہ مشورہ دے سکتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے اعتدال پسندی کو اپنانا چاہیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ مزید 112 سال زندہ رہنے میں کامیاب ہوگئے تو دنیا کیسی نظر آئے گی؟ جان الفریڈ دنیا کی معمر ترین خاتون جاپان کی 116 سالہ Tomiko Itooka سے 4 سال چھوٹے ہیں۔
جاپانی خاتون کو گزشتہ ہفتے دنیا کی معمر ترین حیات شخصیت کا اعزاز اس وقت ملا جب 117 سالہ Maria Branyas Morera کا انتقال ہوا۔