دہلی

سپریم کورٹ نے ’تروپتی لڈو‘ تنازعہ کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی دی ہدایت

جسٹس بی آر گوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ ایس آئی ٹی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور آندھرا پردیش پولیس کے دو دو افسران اور مرکزی حکومت کے ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کا ایک سینئر افسر کو شامل کیا جائے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) میں لڈو تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والے گھی میں جانوروں کی چربی کی مبینہ ملاوٹ کی جانچ کے لئے جمعہ کو ایک آزاد خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔

متعلقہ خبریں
لڈو پرسادم تنازعہ: حکومت اے پی کی جانب سے 9رکنی ایس آئی ٹی کی تشکیل
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ

یہ ہدایت دیتے ہوئے جسٹس بی آر گوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ ایس آئی ٹی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور آندھرا پردیش پولیس کے دو دو افسران اور مرکزی حکومت کے ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کا ایک سینئر افسر کو شامل کیا جائے گا۔

بنچ نے کہا “ہم نے اس کیس میں الزامات اور جوابی الزامات پر غور نہیں کیا ہے۔ صرف دنیا بھر کے کروڑوں عقیدت مندوں کے جذبات کو پرسکون کرنے کے لیے تفتیش کی یہ ہدایت دی گئی ہے۔‘‘

بنچ نے کیس میں دائر کئی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا ’’ہم عدالت کو سیاسی میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔‘‘