تلنگانہ

بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی نریندرریڈی کی درخواست تلنگانہ ہائی کورٹ نے مسترد کردی

پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں سابق رکن اسمبلی کو گرفتارکیا تھا اوروہ فی الحال چرلہ پلی جیل میں ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کے سابق ایم ایل اے پی نریندر ریڈی کو دھکہ پہنچاتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضلع وقارآباد کے لگاچرلہ علاقہ میں فارماکمپنی کے لئے کسانوں کی اراضیات کے حصول کے خلاف کئے گئے احتجاج کے موقع پر کلکٹروقارآباد پر حملہ کے واقعہ کے سلسلہ میں نریندرریڈی کے ریمانڈ کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست کومستردکردیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
صدر ریاستی بی ایس پی کو گرفتار نہ کرنے کا غذ نگر پولیس کو ہائی کورٹ کا حکم

پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں سابق رکن اسمبلی کو گرفتارکیا تھا اوروہ فی الحال چرلہ پلی جیل میں ہیں۔

نریندرریڈی نے پولیس کی کارروائی کو کالعدم قراردینے کی خواہش کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں یہ درخواست داخل کی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیاتاہم ہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کو ہدایت دی کہ وہ نریندر ریڈی کی ضمانت کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ کرے۔