تلنگانہ

آج حج ہاؤز میں آن لائن حج فارمس کی اجرائی صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی افتتاح کریں گے

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام آج چہارشنبہ 6 دسمبر کو صبح 11:15 بجے حج ہاؤز نامپلی میں (گراؤنڈ فلور) آن لائن حج فارمس 2024 کا جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام آج چہارشنبہ 6 دسمبر کو صبح 11:15 بجے حج ہاؤز نامپلی میں (گراؤنڈ فلور) آن لائن حج فارمس 2024 کا جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

محمد سلیم نے بتایا کہ حج فارمس 2024 کا پیر 4 دسمبر سے حج کمیٹی آف انڈیا کے احکام کے مطابق عمل شروع ہوچکاہے۔ اس کا رسمی افتتاح چہارشنبہ 6 دسمبر کو حج ہاؤز نامپلی میں مقرر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن حج فارمس 2024‘ 20 دسمبر 2023 آن لائن فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی‘ بالکل مفت خدمت ہوگی۔

درخواست گزار اپنے فون ایپ کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in آن لائن کرسکتے ہیں۔ اگر قرعہ میں ان کا نام اٹھا ہوتو یہ فیس ناقابل واپسی ہوگی۔

محمد سلیم نے اپنے صحافتی بیان میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزار کا پاسپورٹ 20 دسمبر 2023 سے قبل جاری کردہ ہو۔ جس کی میعاد مدت کم از کم 31 مئی 2025 تک ہو۔

درخواست گزار عازمین حج اگر 70 برس کے ہوں تو انہیں محفوظ زمرہ میں شامل کیا جائے گا۔ ان کو ایک مددگار کی بھی سہولت حاصل رہے گی۔ 45 برس عمر سے زائد خواتین کیلئے 5 خواتین کا گروپ ضروری ہے۔ بغیر محرم کے متمنی خواتین ان کے اداروں (یعنی مسالک)سے تصدیق شدہ ہونے چاہئے۔

درخواست گزاروں کو اگر قرعہ کے ذریعہ ان کا نام اٹھ جاتا ہے۔ ان کے لئے پہلی قسط کے طور پر 81,500 روپے ادا کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 040 – 23298793 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔