مشرق وسطیٰ
مدینہ منورہ میں نمازیوں کی کل تعداد 81 ملین سے تجاوز: السدیس
السدیس نے کہا کہ مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل پریسیڈنسی نے نمازیوں اور زائرین کے لیے تمام خدمات کو بروئے کار لایا، اور اپنے محکموں کے ذریعہ رکاوٹوں کو دور کیا تاکہ ان کے لئے آرام کے ساتھ اپنی عبادات کی ادائیگی کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

مدینہ منورہ: حرمین شریفین کے اُمور کے جنرل صدر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز سے 19 جمادی الاول تک مسجد نبویؐ میں نمازیوں کی کل تعداد 81 ملین سے تجاوز کر گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران تقریباً 80 لاکھ افراد نے روضہ مبارک میں نماز ادا کی، جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہما کو خراج عقیدت پیش کرنے والے زائرین کی کل تعداد 70 لاکھ سے زائد ہوگئی۔