مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات نے شامی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے قائم شدہ قانونی ڈھانچے کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور علاقائی عدم استحکام کو فروغ ملتا ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جمعرات کو شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی اور شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، خاص طور پر اسرائیل اور شام کے درمیان 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کہاہے۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے قائم شدہ قانونی ڈھانچے کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور علاقائی عدم استحکام کو فروغ ملتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی ایسی کارروائی کو واضح طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

شام کے مقامی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کو جنوبی شام میں اور اس کے دارالحکومت دمشق کے باہر کئی فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔