کرناٹک

مودی، ناقابل تسخیر نہیں: اپوزیشن قائدین

اپوزیشن قائدین نے ہفتہ کے دن کرناٹک میں جیت پر کانگریس کی ستائش کی اور جنوبی ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت نے دکھادیا ہے کہ مودی ناقابل تسخیر نہیں ہیں۔

نئی دہلی: اپوزیشن قائدین نے ہفتہ کے دن کرناٹک میں جیت پر کانگریس کی ستائش کی اور جنوبی ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت نے دکھادیا ہے کہ مودی ناقابل تسخیر نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رکن پارلیمنٹ بنئے وشوم نے کہا کہ موافق عوام وعدے اور سیکولر موقف نے کانگریس کو کرناٹک میں تاریخی جیت دلائی۔

مودی کبھی بھی ناقابل تسخیر نہیں رہے۔ تمام سیکولر جماعتیں متحد ہوجائیں تو 2024 میں بی جے پی راج ختم ہوجائے گا۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ٹویٹ کیا کہ بجرنگ بلی پر ایل پی جی کو منتخب کرنے کے لئے کرناٹک کا شکریہ۔

سی پی آئی (مارکسسٹ۔ لیننسٹ) لبریشن کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے بھی ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف بدعنوان اور نااہل بومئی حکومت بلکہ مودی۔ شاہ۔ یوگی کی نفرت اور تکبر سے بھری انتخابی مہم کو مسترد کرنے پر کرناٹک کا شکریہ۔