جنوبی بھارت

یکساں سیول کوڈ سنگین خطرہ، چیف منسٹر ٹاملناڈو کا لا کمیشن کو مکتوب

چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن نے مجوزہ یکساں سیول کوڈ پر اپنی حکومت کی شدید مخالفت کااظہار کیا۔

چینائی: چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن نے مجوزہ یکساں سیول کوڈ پر اپنی حکومت کی شدید مخالفت کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ، حکومت سے بات کرنے سکھوں کی 11 رکنی کمیٹی

انہوں نے ’سب کے ساتھ ایک ہی رویہ‘ کے طریقہ کے خلاف دلائل دیتے ہوئے لا کمیشن آف انڈیا کے چیرپرسن کے نام اپنے ایک مکتوب میں اپنی تشویش کااظہار کیا۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں کہاکہ میں حکومت ٹاملناڈو کی یکساں سیول کوڈ پر شدید مخالفت کے اظہار کے لیے میں یہ مکتوب تحریر کررہاہوں۔

ہندوستان اپنے ہمہ ثقافتی سماجی تانے بانے کے لیے جاناجاتاہے۔ میں بعض اصلاحات کی ضرورت کو سمجھتا ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ یکساں سیول کوڈ ہمارے سماج کے متنوع سماجی ڈھانچے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور چالنج ہے۔

a3w
a3w