جرائم و حادثات

آگرہ میں اسکولی بچوں کو کار نے روندا، تین کی موت

آگرہ: اترپردیش میں آگرہ ضلع کے ڈاؤکی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے اسکول بس کے انتظار میں کھڑے بچوں پر چڑھ گئی۔

آگرہ: اترپردیش میں آگرہ ضلع کے ڈاؤکی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے اسکول بس کے انتظار میں کھڑے بچوں پر چڑھ گئی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

ان میں سے تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے سے ناراض گاؤں والوں نے فتح آباد آگرہ روڈ کو بلاک کر دیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈاؤکی کے گاؤں باس مہاپت میں صبح آٹھ بجے بچے سڑک کے کنارے اسکول بس کا انتظار کر رہے تھے کہ فتح آباد روڈ سے آنے والی تیز رفتار کار نے چھ بچوں کو ٹکر مار دی۔

کچھ بچوں نے سڑک کنارے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

بچوں نے گاؤں جا کر اپنے گھر والوں کو بتایا۔ موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں نے سڑک بلاک کر دی۔

اے سی پی فتح آباد سوربھ سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں تین بچوں کی موت ہو گئی ہے۔

تین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گاؤں والوں کو سمجھا کر جام کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی