حیدرآباد
تلنگانہ میں نئی پارٹی قائم کرنے تین مارملنا کا اعلان
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف مبینہ نامناسب ریمارکس پر قبل ازیں گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیجے گئے تین مارملنا نے تلنگانہ میں اپنی نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف مبینہ نامناسب ریمارکس پر قبل ازیں گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیجے گئے تین مارملنا نے تلنگانہ میں اپنی نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
تین مارملنا، ضمانت پر رہا ہوئے۔اپنی رہائی کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے جس کا نام ”تلنگانہ نرمانا پارٹی“ہوگا۔
اس پارٹی کا مقصد حکمران جماعت بی آرایس کو اقتدارسے بے دخل کرنا اورآنے والے انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے۔
ملنا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں میڑچل حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی آرایس حکومت نے مہاراشٹرا کی سیاست میں داخل ہونے کے لئے دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب عمل میں لائی ہے۔
اس کا مقصد تلنگانہ کے عوام کے جذبات کا احترام کرنا نہیں ہے۔