جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت

تپکارا پولیس اسٹیشن کے انچارج ٹھاکر کھیمراج سنگھ نے بتایا کہ کل رات تقریباً 10.30 بجے ایک ہی بائک پر سوار چار نوجوان سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئے۔

جش پور: چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کے تپکارا تھانہ علاقہ میں سمدما اسٹیٹ ہائی وے کے قریب سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک نوجوان شدید طورپرزخمی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

تپکارا پولیس اسٹیشن کے انچارج ٹھاکر کھیمراج سنگھ نے بتایا کہ کل رات تقریباً 10.30 بجے ایک ہی بائک پر سوار چار نوجوان سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئے۔

ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے۔

چاروں نوجوان باساجھال کے رہنے والے تھے۔