تلنگانہ
تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ، حلدی ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب یہ نوجوان توپران میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اور تفریح کی غرض سے ہلدی ندی میں نہانے گئے، جہاں وہ گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ورگل منڈل کے ناچارم کے قریب ایک ندی میں نہانے کے دوران تین نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب یہ نوجوان توپران میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اور تفریح کی غرض سے حلدی ندی میں نہانے گئے، جہاں وہ گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقامی باشندوں کے ساتھ مل کر تلاشی مہم شروع کی۔ جمعرات کی صبح تینوں نوجوانوں کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں۔
مرنے والوں کی شناخت پرشانت (27)، وکاس (27) اور آنند ریڈی (27) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔