تلنگانہ

کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے پیکیج 9کے دوسرے پمپ کا ٹرائل رن

اس ٹرائل رن کے ساتھ ہی دونوں پمپس کے وٹ رن کاکام کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیا۔واضح رہے کہ جاریہ سال 23مئی کو پہلے پمپ کا ٹرائل رن انجام دیاگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے پیکیج 9کے دوسرے پمپ کا ٹرائل رن کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیا۔یہ رن اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں تقریبا ایک گھنٹہ تک انجام دیاگیا اورپانی کو ملکاپیٹ ریزروائر میں چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

اس ٹرائل رن کے ساتھ ہی دونوں پمپس کے وٹ رن کاکام کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیا۔واضح رہے کہ جاریہ سال 23مئی کو پہلے پمپ کا ٹرائل رن انجام دیاگیا تھا۔

اس سے مڈمانیر ڈیم سے دریائے گوداوری کے پانی کوبراہ ملکاپیٹ ریزروائراور سنگاسمدراٹینک، اپر مانیر ڈیم منتقل کیاجاسکتا ہے۔انجینئر ان چیف این وینکٹیشورلو، سپرنٹنڈنٹ سدھاکرریڈی، ایلی ویشن کنسلٹنٹ پنٹاریڈی، ٹرانسکو کے ڈائرکٹر سوریہ پرکاش اور دیگر نے اس رن کا مشاہدہ کیا۔

اگزیکٹیو انجینئر سرینواس ریڈی نے ٹرائل رن کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں تال میل کیا۔وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے دونوں پمپس کے کامیابی کے ساتھ ٹرائل رن پر مسرت کااظہار کیا۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو امکان ہے کہ جلد ہی اس پراجکٹ کا افتتاح کریں گے۔

اسی کے پیش نظرمحکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے دونوں پمپس کے ٹرائل رن انجام دیتے ہوئے اس کو افتتاح کیلئے تیار رکھا۔ملکاپیٹ ریزروائر کی تعمیر 504کروڑروپئے سے عمل میں لائی گئی ہے۔اس سے ویمل واڑہ اور سرسلہ اسمبلی حلقوں کے کسانوں کو درپیش آبپاشی کے طویل مسائل کا مستقل حل نکالاگیا ہے۔