آندھراپردیش
متحدہ اے پی کے سابق وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
جگن موہن ریڈی نے ضلع کڑپہ کے ایڈو پُلاپایہ میں اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 75 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ضلع کڑپہ کے ایڈو پُلاپایہ میں اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 75 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
جگن موہن ریڈی کے ساتھ آنجہانی وائی ایس راج شیکھرریڈی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ان کی والدہ وائی ایس وجئے اماں،جگن کی بیوی وائی ایس بھارتی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تھے۔
اس پروگرام میں راج شیکھرریڈی کے حامیوں،پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، سابق وزراء،سابق ارکان اسمبلی، مقامی لیڈروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔