شمالی بھارت

فیروز پور میں ٹرک اور پک اپ گاڑی کی ٹکر ، 9 افراد کی موت اور متعدد زخمی

پک اپ میں سوار افراد ویٹر بتائے جاتے ہیں اور شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔

فیروز پور: پنجاب کے فیروز پور میں جمعہ کی صبح گرو ہر سہائے-فیروز پور روڈ پر گولو کا موڑ کے قریب سڑک کے درمیان کھڑے ٹرک سے پک اپ گاڑی کے ٹکر میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 15 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
مفت برقی سربراہی کے باوجود بجلی کا سرقہ، انتظامیہ پریشان
ٹماٹروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

پولیس کے مطابق پک اپ اور ٹرک میں 25 سے 30 کے قریب افراد سوار تھے۔

پک اپ میں سوار افراد ویٹر بتائے جاتے ہیں اور شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔

تبھی گرو ہر سہائے اسمبلی حلقہ میں گولو کا موڑ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ٹرک سڑک کے بیچوں بیچ کھڑا تھا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ نو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔

مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھیج دی ہیں اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔