امریکہ و کینیڈا

ایرانی سپریم لیڈر سے معاہدے کی منظوری مل چکی، ٹرمپ کا دعویٰ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا ایرانی قیادت نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق جواب ہاں میں ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان زیرِ تکمیل معاہدے کو ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری مل چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا ایرانی قیادت نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق جواب ہاں میں ہے۔


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای معاہدے کے مندرجات سے واقف ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر وہاں کچھ نہیں ہوتا۔ اس لیے قوی امکان ہے اُن سے منظوری لی جاچکی ہے۔


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ پر دستخط ہوتے ہی امریکہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آجائیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب یورپ میں منعقد ہوگی جس میں امریکہ کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ ایران نے صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس تاحال باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔