امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کی متنازع اے آئی تصویر پر تنقید، سوشل میڈیا سے پوسٹ حذف

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا تھا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ایک متنازع اے آئی جنریٹڈ تصویر کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا سے حذف کر دی۔

متعلقہ خبریں
اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج میں مصنوعی ذہانت پر قومی سمینار
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا تھا۔


برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مسیحی رہنماؤں کی جانب سے ٹرمپ پر توہین مذہب کے الزامات عائد کیے گئے۔


یہ تصویر پوپ لیو پر تنقیدی بیان کے ساتھ شیئر کی گئی تھی، جس کے باعث تنازع مزید بڑھ گیا۔


ٹرمپ کی یہ پوسٹ تقریباً 12 گھنٹے تک ان کے سوشل میڈیا پیج پر موجود رہی، تاہم شدید ردعمل کے بعد اسے حذف کر دیا گیا۔