حیدرآباد

شہرحیدرآبادمیں آگ لگنے کے دوواقعات

اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں آگ لگنے کے دوواقعات پیش آئے۔پہلا واقعہ حیدرآباد: سکندرآباد مونڈا مارکٹ میں پوجا کے سامان کی دکان میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس واقعہ کے ساتھ ہی آگ دیگر چار دکانوں میں پھیل گئی۔

فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے کے بعد عملے نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔

آگ پوجا سامان کی دکان کے ساتھ پلاسٹک کی دکانات تک پھیل گئی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔

پولیس نے احتیاطی تدابیر کے تحت آس پاس کی دکانیں بھی بند کردی ہیں۔ دوسراواقعہ پرانے شہر کے آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن کے حدود مادناپیٹ میں ایک اسکراپ کے گودام میں پیش آیا۔

مقامی افرادنے اس بات کی اطلاع پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

اس واقعہ میں سامان مکمل طور پر جل کرخاکسترہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ان دونوں واقعات میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔