لاس اینجلس: امریکہ میں لاس اینجلس کے قریب جمعرات کو ایک چھوٹا طیارہ ایک تجارتی عمارت کی چھت سے ٹکرا جانے سے دو افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
فلرٹن پولیس کی ترجمان کرسٹی ویلز نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:09 بجے فلرٹن شہر میں پیش آیا، جو لاس اینجلس کے مرکز سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو خالی کروانا پڑا۔