مشرق وسطیٰ
سعودی عرب کے علاقے جیزان میں حوثیوں کے میزائل حملے سے 2 افراد زخمی
سعودی عرب کے علاقے جیزان میں یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جبکہ مسجد، متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
جیزان: سعودی عرب کے علاقے جیزان میں یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جبکہ مسجد، متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے حملے کے بعد متاثرہ علاقے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
اس سے قبل یمن کی حوثی تحریک ’انصار اللہ‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب نے 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں 129 فضائی حملے کیے ہیں۔ انصار اللہ نے کہا کہ ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔