بھارت

انڈیگو کا طیارہ خراب موسم کے باعث پاکستان میں داخل

فلائٹ راڈار کے بموجب ہندوستانی طیارہ جس کی گراؤنڈاسپیڈ 454 ناٹ تھی‘ کل رات 7:30بجے کے آس پاس لاہور کے شمال میں داخل ہوگیا اور رات 8:01 بجے ہندوستان لوٹ آیا۔

راولپنڈی: خراب موسم کے باعث انڈیگو ایرلائنس کی احمدآباد۔امرتسرپرواز لاہور کے قریب پاکستان میں داخل ہوگئی۔ وہ ہفتہ کی رات تقریباً8بجے  ہندوستانی فضائی حدود میں واپسی سے قبل گجراں والا تک چلی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
زہریلی دھند اسکول، بازار اور پارک بند
نواز شریف لاہور میں ریالی سے خطاب کریں گے
پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کردیا جائے: لاہور ہائی کورٹ
پاکستان میں کئی پٹرول پمپس خالی

فلائٹ راڈار کے بموجب ہندوستانی طیارہ جس کی گراؤنڈاسپیڈ 454 ناٹ تھی‘ کل رات 7:30بجے کے آس پاس لاہور کے شمال میں داخل ہوگیا اور رات 8:01 بجے ہندوستان لوٹ آیا۔

 پاکستانی شہری ہوابازی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ غیرمعمولی نہیں ہے اور موسم خراب ہوتو بین الاقوامی سطح پر اس کی اجازت ہے۔ اسی دوران پاکستان میں ایرپورٹس پرکئی پروازوں کا رخ یاتو موڑاگیا‘ یا ان کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔

 شہری ہوابازی ترجمان نے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ لاہورپر حدنگاہ 5ہزار میٹر تک گھٹ گئی تھی۔ لاہور آنے والی کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑدیاگیا۔

اسی دوران پی آئی اے کی ابوظبی تا اسلام آباد پرواز کا رخ ملتان کی طرف کردیاگیا۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو بھی ملتان بھیج دیاگیا۔ پی آئی اے کی لاہور تا مدینہ‘ کراچی تالاہوراتحاد ایرویز کی لاہورتا ابوظبی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔