ملک میں غیر معلنہ ایمرجنسی: جگدیش ریڈی
جگدیش ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت، تلنگانہ کے بشمول غیر بی جے پی جماعتوں کی زیر حکومت ریاستوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ناپاک عزائم کو روکنے کی طاقت صرف کے چندر شیکھر راؤ میں ہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ملک میں غیر معلنہ ایمرجنسی نافز ہے۔ مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی، اپوزیشن جماعتوں کی آواز دبانے کیلئے دستوری اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اشتعال انگیزی کے ذریعہ سماج کے تانے بانے کو منتشر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام کے درمیان جھگڑا کرانے کی سازش رچی جارہی ہے۔
جگدیش ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت، تلنگانہ کے بشمول غیر بی جے پی جماعتوں کی زیر حکومت ریاستوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ناپاک عزائم کو روکنے کی طاقت صرف کے چندر شیکھر راؤ میں ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منگوڈ ضمنی الیکشن میں بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ ملکر بی جے پی کو اُس کی اوقات دکھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کمزور ہوچکی ہے اس لئے بی جے پی کو روکنے کیلئے بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔