تلنگانہ
نامعلوم افراد نومولود لڑکی کو مندر کے قریب چھوڑ کر فرار
مقامی افرادنے جب اس لڑکی کے رونے کی آواز سنی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور طبی معائنہ کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی نگر منڈل کے تحت پڈمتی سومارم گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم افراد ایک نومولود لڑکی کو شری لنگا بسویشور سوامی مندر کے قریب لاوارث چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
مقامی افرادنے جب اس لڑکی کے رونے کی آواز سنی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور طبی معائنہ کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ لڑکی کو وہاں کون چھوڑ کر گیا ہے اور اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔