کھیل

مراقش کے فٹبالر اشرف حکیمی ’عرب کے بہترین اتھلیٹ‘ قرار

ایوارڈ لیتے ہوئے اشرف حکیمی نے کہاکہ میں اپنے خاص ملک میں والدہ کے ہمراہ آکر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ملک سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی۔

ریاض: مراقش سے تعلق رکھنے والے اسٹار اسٹرائیکر اشرف حکیمی کو عرب کا بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ کے گروپ میاچس میں بلجیم کے خلاف فتح دلوانے کے بعد عالمی منظر نامے پر ابھرتے ہوئے مراقش کے فٹبالر اشرف حکیمی نے اپنی والدہ کے ہمراہ اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا

 اشرف حکیمی ریاض میں جوائے ایوارڈز 2022 کیلئے عرب کے ٹاپ اتھلیٹ نامزد ہوئے۔ عرب دنیا میں ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب تھی جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اسپورٹس کی شخصیات کو ایوارڈز پیش کیے گئے۔

ایوارڈ لیتے ہوئے اشرف حکیمی نے کہاکہ میں اپنے خاص ملک میں والدہ کے ہمراہ آکر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ملک سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی۔

 واضح رہے کہ قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ میں مراقش کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا براعظم سے پہلی اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی مسلم ٹیم بنی تھی۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراقش نے پرتگال، اسپین اور بلجیم جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا۔

a3w
a3w