سوشیل میڈیاشمالی بھارت

بی جے پی رکن اسمبلی کا ویڈیو وائرل‘ ایس پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پردیپ پٹیل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ضلع کے ایک سینئر پولیس عہدیدارکے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

مؤگنج (بھوپال)(یو این آئی) مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پردیپ پٹیل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ضلع کے ایک سینئر پولیس عہدیدارکے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
مادھاپور میں 3 منشیات فروش اور 5 صارفین گرفتار، 4.34 کروڑ مالیتی ہیروئن پیسٹ ضبط
ویڈیو: ایک کیلو ہیروئن ضبط، مادھوپور پولیس نے راجستھان کے 4 افراد گرفتار کرلیا
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

اس کے ساتھ ہی رکن اسمبلی پٹیل کی طرف سے ریوا پولیس کے انسپکٹر جنرل کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ضلع مؤگنج کوغیر قانونی منشیات کی گرفت میں ہونے کی بات کہی ہے۔

خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے اسمبلی حلقہ کے ہر گاؤں میں غیر قانونی نشہ آور اشیاء فروخت ہو رہی ہیں اور اس معاملہ میں موثر پولیس کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مجرموں کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے اور وہ پولیس پر جان لیوا حملے بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے خط میں درخواست کی ہے کہ پولیس منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔اس کے ساتھ ہی وائرل ویڈیو میں پٹیل‘سینئر پولیس عہدیدار ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) انوراگ پانڈے کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں۔

اس پر پولیس عہدیدار ان سے ان کا مسئلہ پوچھ رہے ہیں جس پر پٹیل یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ مسئلہ کچھ نہیں ہے‘ آپ غنڈوں سے مجھے مروانا چاہتے ہیں۔اس دوران بی جے پی کے سینئر رکن اسمبلی اجئے وشنوئی بھی پٹیل کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

بشنوئی نے ایکس پر پٹیل کے اس ویڈیو اور اس سے متعلق خبر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ پردیپ جی آپ نے صحیح مسئلہ اٹھایا ہے لیکن کیا کریں‘ پوری حکومت ہی شراب کے ٹھیکیداروں کے سامنے جھک گئی ہے۔