حیدرآباد

ملک عراق سے واپسی پر مولانا محسن پاشاہ کی شاندار پذیرائی، مختلف مقامات پر گل پوشی اور شال پوشی کی تقریبات منعقد

مولانا محسن پاشاہ نے 6 اکتوبر کو عراق کے مختلف مقدس مقامات بشمول بغداد شریف، کربلا، نجف اشرف، کوفہ، بصرہ اور دیگر مقامات کی زیارت کی۔

محبوب نگر: جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور سینیئر صحافی مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری نقشبندی، جو ملک عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارتوں کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، کی جگہ جگہ گل پوشی اور شال پوشی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا محسن پاشاہ نے 6 اکتوبر کو عراق کے مختلف مقدس مقامات بشمول بغداد شریف، کربلا، نجف اشرف، کوفہ، بصرہ اور دیگر مقامات کی زیارت کی۔

متعلقہ خبریں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے نماز مغرب کی امامت جامع مسجد کوفہ میں کی
کوڑنگل میں آثارِ شریفہ کی زیارت اور خطابِ مولانا محسن پاشاہ نقشبندی
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

مدرسہء عربیہ برہان العلوم، محبوب نگر میں تقریب:
21 اکتوبر کو مدرسہء عربیہ برہان العلوم محبوب نگر میں منعقدہ تقریب میں مولانا محسن پاشاہ کو ان کی چالیس سالہ دینی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ سجادہ نشین اتم شرفی قادری مولانا حافظ محمد برہان نے پیش کیا، جبکہ گل پوشی کی رسم برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف حضرت مولانا مفتی سید شاہ چندا حسینی نے ادا کی۔

آئیجہ میں گیارہویں شریف کا اہتمام:
22 اکتوبر کو آئیجہ، ضلع جوگولامبا گدوال میں عظیم الشان گیارہویں شریف کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام زائر عراق جناب محمد جمال الدین سلطانی قادری نے کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اور تناول طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت خطیب اہل سنت حضرت مولانا ڈاکٹر حافظ سید شاہ سلطان محی الدین قادری نے کی اور خطبہء استقبالیہ پیش کیا۔

اسدالعلماء کا بیان:
تقریب میں مولانا محسن پاشاہ نے مقامات مقدسہ کی زیارتوں اور ان کے روحانی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے: "زمین کی سیر کرو اور اللہ کی نشانیوں کی حمد و تسبیح کرو۔” انہوں نے نجف اشرف، کربلا، بغداد شریف اور دیگر مقدس مقامات پر موجود انبیاء، صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

تقریبات میں معزز شخصیات کی شرکت:
تقریبات میں مولانا ڈاکٹر محمد غیاث پاشاہ قادری، حضرت مولانا محمد الیاس نقشبندی، جناب محمد انوار نقشبندی، جناب محمد مکین انصاری اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔