مشرق وسطیٰ

یمنی ایندھن کی بندرگاہ راس عیسیٰ پر امریکی فضائی حملے میں 17 کی موت: حوثی

حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ یمن کی فیول پورٹ راس عیسیٰ پر جمعرات کو امریکی فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اس نے کہا کہ متاثرین بندرگاہ کے مزدور اور ملازم تھے۔

صنعا: حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ یمن کی فیول پورٹ راس عیسیٰ پر جمعرات کو امریکی فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اس نے کہا کہ متاثرین بندرگاہ کے مزدور اور ملازم تھے۔

سول ڈیفنس اور بچاؤٹیمیں راس عیسی میں آگ بجھانے اور زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے کام میں مصروف ہیں ۔

اس سے قبل ،یو ایس سنٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے حملہ کیا اور تباہ کردیا تاکہ اس ایندھن کے ذریعہ کو ختم کیا جاسکے اور حوثیوں کی معاشی طاقت کے ذریعہ کو کم کیا جاسکے۔

یمنی مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بندرگاہ پر پانچ سے زائد حملہ ہوئے اور اسے جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا۔

مارچ کے وسط میں، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو حوثیوں کے خلاف ’فیصلہ کن اور طاقتور فوجی کارروائی‘ کرنے کا حکم دیا، جب حوثیوں نے غزہ کو امداد دینے پر اسرائیل کی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ