مشرق وسطیٰ

مسجد اقصیٰ باب الرحمہ میں اسرائیلی فواج کی توڑ پھوڑ، او آئی سی کی مذمت

او آئی سی کے مطابق مصلی باب الرحمہ مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ حصہ ہے، یہ مقدس مقامات، عبادت کی آزادی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقائد پر کھلا حملہ ہے۔

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے مسجد اقصیٰ باب الرحمہ میں اسرائیلی افواج کے گھسنے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس
بھونگیر میں بی آر ایس دفتر پر حملہ
اسرائیلی فورسس کی کارروائی، مزید 2 فلسطینی شہید

او آئی سی کے مطابق مصلی باب الرحمہ مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ حصہ ہے، یہ مقدس مقامات، عبادت کی آزادی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقائد پر کھلا حملہ ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہےکہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینی عوام، فلسطینی اراضی اور مقدس مقامات کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔