آندھراپردیش

اے پی میں مختلف سڑک حادثات۔8افرادہلاک

آندھراپردیش میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 8افرادہلاک اوردیگر کئی شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 8افرادہلاک اوردیگر کئی شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

پہلا حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع تروپتی کے کونگاراواری پلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب پوتالاپاڈو۔

نائیڈوپیٹ کی قومی شاہراہ پر کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں چارافرادہلاک اوردیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

نیلور سے ویلوروجانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔دوسراحادثہ ضلع کرشنا میں پیش آیا جس میں چارافرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی چینئی۔

کولکتہ قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب کوورسے تمل ناڈوجانے والی کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اور بعد ازاں لاری کو اس کار نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں کار میں سوار افراد میں سے چارافرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت 35سالہ سوامی ناتھ،12سالہ راکیش،14سالہ رادھاپریہ اور 31سالہ گوپی کے طورپر کی گئی ہے۔شدید زخمیوں کو علاج کے لئے وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

تیسراحادثہ ضلع تروپتی کے چندراگری منڈل کی سی ملاورم قومی شاہراہ میں پیش آیا۔اس حادثہ میں بھی کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے بعد یہ کار شعلہ پوش ہوگئی۔

اس حادثہ میں کارجل کرمکمل طورپرخاکستر ہوگئی۔کار میں آگ کو دیکھ کر کار میں سوار دوافراد نے فوری چوکسی اختیار کی اور فوری طورپر کار سے اترگئے جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔

اس حادثہ میں دو افراد معمولی طورپر جھلس گئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔