تلنگانہسوشیل میڈیا

شادی کی شاپنگ سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ چار افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ رفعت اللہ انجینئر کی چھوٹی بیٹی جن کی شادی ہونے والی تھی، زخمی ہوگئی۔ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: چھوٹی بیٹی کی شادی کے لئے شاپنگ کرنے کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ کے ضلع عادل آباد سے تقریبا 13کلومیٹردور پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے علاوہ کار ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت بُکل گوڑہ، مسعود نگر کے رہنے والے رفعت اللہ ہاشمی(ضلع عادل آباد میں پنچایت راج انجینئر)، ان کی بیٹی ڈاکٹرصبیحہ کے علاوہ رفعت اللہ ہاشمی انجینئر کا بھتیجہ وجاہت ہاشمی اورڈرائیور شمشو کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ حادثہ ضلع عادل آباد سے تقریبا 13کلومیٹر دور سیتاگونڈی گاوں کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے عادل آباد واپسی کے دوران، ان کی کار کو پیچھے سے تیزرفتار لاری نے ٹکر دے دی اور کار ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں ان کی کار سامنے والی لاری میں گھس پڑی۔ اس حادثہ کے وقت کار میں پانچ افراد سوار تھے۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ چار افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ رفعت اللہ انجینئر کی چھوٹی بیٹی جن کی شادی ہونے والی تھی، زخمی ہوگئی۔ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پو لیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور لاشوں کو رمس میڈیکل کالج اسپتال عادل آباد پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیاگیا ہے۔حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔