Video: گجرات ایم ایل اے گیس سلنڈر کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچے
کانگریس ایم ایل اے پریش دھنانی نے اپنا ووٹ گجرات کے اسمبلی انتخابات میں عجیب و غریب انداز میں استعمال کیا، وہ بائیسیکل چلاتے ہوئے گیس سلینڈر کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچے۔
امریلی: کانگریس ایم ایل اے پریش دھنانی نے اپنا ووٹ گجرات کے اسمبلی انتخابات میں عجیب و غریب انداز میں استعمال کیا، وہ بائیسیکل چلاتے ہوئے گیس سلینڈر کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچے۔
پریش دھنانی نے الزام لگایا کہ بی جے پی خود غرضی اور خوف کے سایہ میں گجرات کو غلام بنانے کی سازش کررہی ہے۔ یہ اِس لئے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، افراطِ زر، بے روزگاری میں باقاعدہ اضافہ ہورہا ہے۔
گیس سلینڈر کی قیمت 1100 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ برقی مہنگی ہوگئی ہے۔ حمل و نقل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ تعلیم کو خانگیانے کیا جارہا ہے۔ سرکاری اسکولس بند ہورہے ہیں۔ 3.5 لاکھ لوگ کورونا میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ یہ سب بی جے پی کی شدید ناکامی کا نتیجہ ہے، پریش دھنانی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے افراطِ زر کو شکست دینے کے لئے ووٹ دیا ہے۔ میرے ووٹ سے نوجوانوں کو ایک نئی حکومت میں نئے مواقع کے لئے دروازے کھل جائیں گے اور اقتدار کی منتقلی ہوگی اور کانگریس آئے گی۔
گجرا ت اسمبلی کے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ 89 حلقوں میں رائے دہی ہورہی ہے، جو کچ، سوراشٹرا اور ساؤتھ گجرات کے 19 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔ جملہ 2,39,76,670 رائے دہندے اپنے ووٹ آج 5:00 بجے تک ڈالتے ہوئے 788 اُمیدواروں کا فیصلہ کریں گے جو پہلے مرحلہ کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔
تقریباً 9.8 لاکھ سینئر سٹیزنس ووٹرس (80) اور تقریباً 10,000 ووٹرس (100) سے زائد عمر کے ووٹ دینے کے اہل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے بموجب 5,74,560 ایسے ووٹرس ہیں جن کی عمریں 18 اور 19 کے درمیان ہیں جب کہ 4,945 ووٹرس جن کی عمریں 99 سال سے زائد ہیں اور 183 این آر آئی ووٹرس جن میں 125 مرد اور 38 خواتین ہیں۔ جملہ 14,382 رائے دہی مراکز ہیں، جن کے منجملہ 3,311 شہری علاقوں میں اور 11,071 دیہی علاقوں میں ہیں۔