بھارتجرائم و حادثات

بی جے پی ایم ایل اے کاویڈیو وائرل، ‘‘میں خودٹھیکیدار ہوں شراب کیسے بندکراؤں’’

سوشل میڈیا پر کل سے یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک گاؤں کی خاتون مرینا ضلع کے جوراایم ایل اے صوبیدار سنگھ رجودھاسے اپنے گاؤں کی شراب کی دکان بند کرنے کی درخواست کرتی سنائی دے رہی ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں یکم اپریل سے شراب کی دکانو ں کے احاطے بندکے سرکار کے فیصلے کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایم ایل اے کاسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہاہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ خود شراب کے ٹھیکیدار ہیں،ایسے میں شراب کیسے بند کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
پارٹی وفاداری کی تبدیلی کے تعلق سے اطلاعات کی تردید: ایٹالہ راجندر
ریونت ریڈی کے خلاف کوئی شخصی ریمارکس نہیں کئے: ای راجندر

سوشل میڈیا پر کل سے یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک گاؤں کی خاتون مرینا ضلع کے جوراایم ایل اے صوبیدار سنگھ رجودھاسے اپنے گاؤں کی شراب کی دکان بند کرنے کی درخواست کرتی سنائی دے رہی ہے۔

اس پر مسٹر رجودھااس سے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ خود شراب کے ٹھیکیدار ہیں،تو اسے بند کیسے کرا سکتے ہیں۔

ایم ایل اے کی دلیل غیرمطمئین خواتین اس کے بعد اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کیا وہ پاگل ہے جو شراب پی کر آئے مردوں سے مار کھائے گی۔

اس کے بعد وہ یہ کہتی ہے کہ گھر میں بیٹھا کے شراب پلائی جا رہی ہے،یہ کون سا قانون ہے۔

حالانکہ اس کے بعد مسٹر رجودھایہ وضاحت کرتے ہیں کہ ان کا ٹھیکہ جورا میں ہے، خواتین کے ذریعے بتائے گئے گاؤں میں نہیں۔

اس ویڈیو پر کانگریس کے لیڈروں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

پارٹی کی ریاستی اکائی کے اس میڈیا محکمہ کے نائب صدر بھوپیندر گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایم ایل اے ایک وائرل ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ خود شراب کے ٹھیکیدار ہیں،دکان بند نہیں ہو سکتی؟ اب لاڈلی بہنا کہاں جائے؟ دورنگی بی جے پی بہنا کو لالچ دے رہی ہے اور جی جا کو پلا رہی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی