مشرق وسطیٰ
فلسطینیوں سے بھری گاڑی میں اسٹن گرنیڈ پھینکنے کا واقعہ ویڈیو وائرل
اسٹن گرنیڈ گاڑی میں پھینکا اور دروازہ بند کر دیا، جس کے بعد گرنیڈ پھٹ گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ایک اسرائیلی فوجی کو نوجوان فلسطینیوں کو لے جانے والی گاڑی میں اسٹن گرنیڈ پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج کے مطابق فوجی نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا، پھر اسٹن گرنیڈ گاڑی میں پھینکا اور دروازہ بند کر دیا، جس کے بعد گرنیڈ پھٹ گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق کار میں اسٹن گرنیڈ پھٹنے سے بچے کی بینائی چلی گئی جبکہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مذکورہ فوجی اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔