دہلی

ونیش اور بجرنگ پونیا کی راہول سے ملاقات، انتخابی میدان میں حصہ لینے کی قیاس آرائیاں تیز

دونوں پہلوان انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے کانگریس نے اپنے آفیشل ' ایکس ' پیج پر گاندھی کے ساتھ دونوں پہلوانوں کی تصویریں پوسٹ کی ہیں دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد گاندھی جموں و کشمیر روانہ ہو گئے ۔

نئی دہلی: ہریانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے بدھ کو کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی، جس سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ دونوں پہلوان انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے کانگریس نے اپنے آفیشل ‘ ایکس ‘ پیج پر گاندھی کے ساتھ دونوں پہلوانوں کی تصویریں پوسٹ کی ہیں  دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد گاندھی جموں و کشمیر روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ

پہلوانوں کی اس ملاقات کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ونیش اور بجرنگ پارٹی ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا جب مسٹر گاندھی سے ملاقات کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے طویل ملاقات کی۔

 بتایا جا رہا ہے کہ ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا دونوں کھلاڑیوں کو ٹکٹ دینے کے حق میں ہیں۔ اگر کانگریس انہیں ٹکٹ دینے کو یقینی بناتی ہے، تو یہ دونوں سرکاری ملازمتوں سے استعفیٰ دے سکتے ہیں جو انہیں اسپورٹس کوٹہ کے ذریعے ملی ہیں۔

ونیش اور بجرنگ نے انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف یہاں جنتر منتر پر ایک طویل احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی تھی، جو خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات میں گھرے ہوئے تھے اور اس دوران مسٹر گاندھی سمیت کانگریس کے کئی رہنما ان کی تحریک کی حمایت کے لیے پہنچے تھے۔