شمالی بھارت

درگاہ اجمیر میں خاتون کے رقص کا ویڈیووائرل،خدام برہم

بتایاجاتاہے کہ کسی زائر نے یہ مختصر ویڈیوکلپ ریکارڈ کیاتھا۔ گذشتہ سال ایک خاتون کے درگاہ کے اندرکرتب دکھانے کا ویڈیووائرل ہواتھا جس پر حکام برہم ہوگئے تھے۔

اجمیر: راجستھان میں درگاہ اجمیرشریف کے اندر ایک خاتون کے رقص کاویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگیاہے۔ یہ ویڈیوپیرکے روزاس وقت ریکارڈ کیاگیاجب یہ خاتون اجمیرمیں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے صحن سے گزررہی تھی۔

متعلقہ خبریں
اجمیر شریف کی خصوصی ٹرین میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی

 اس خاتون کی شناخت کاپتہ نہیں چل سکا، لیکن درگاہ کے خدام اس حرکت پر ناراض ہیں کیونکہ یہ ایک مقدس مقام ہے جس کاہندواورمسلمان یکساں احترام کرتے ہیں۔ اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہے کہ اس خاتون کے کان میں ایرفونس لگے ہوئے ہیں اوروہ درگاہ کے صحن سے گزرنے کے دوران اچانک رقص کرنے لگتی ہے۔

بتایاجاتاہے کہ کسی زائر نے یہ مختصر ویڈیوکلپ ریکارڈ کیاتھا۔ گذشتہ سال ایک خاتون کے درگاہ کے اندرکرتب دکھانے کا ویڈیووائرل ہواتھا جس پر حکام برہم ہوگئے تھے۔15سیکنڈکے ویڈیوکلپ میں اس خاتون کوجس کا چہرہ ڈھکاہواتھا‘بہ آسانی یہ کرتب دکھاتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ بعدازاں اس نے معافی مانگی تھی اورکہاتھاکہ اس کامقصد کسی کے جذبات کوٹھیس پہونچانا نہیں تھا۔