حیدرآباد
کانگریس یا بی جے پی کو ووٹ دینا انارکی اور پسماندگی کے مماثل:اسداویسی
اسداویسی نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش روز کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے ان ریاستوں کے عوام نہ تو کام پر جاسکتے ہیں نہ ہی ہوم فار ورک کرسکتے ہیں۔
حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ بی جے پی یا کانگریس کو ووٹ دینے کے معنی، انارکی اور پسماندگی ہے۔
سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے اسداویسی نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش روز کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے ان ریاستوں کے عوام نہ تو کام پر جاسکتے ہیں نہ ہی ہوم فار ورک کرسکتے ہیں۔
اس لئے کانگریس یا بی جے پی کو ووٹ دینا افراتفری اور انتہائی پسماندگی کی جانب ڈھکیلنے کو دعوت دینا ہے۔ حیدرآباد کے ایم پی نے کہا کہ انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی میں تلنگانہ، ملک بھر میں سرفہرست ہے اور انفراسٹرکچر کے ساتھ پرامن ماحول کی فراہمی کے سبب تلنگانہ میں لاکھوں افراد بودوباش اختیار کئے ہوئے ہیں۔