شمالی بھارت
کانگریس ایم ایل اے کے پی سنگھ کے متنازعہ بیان کا ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس ایم ایل اے مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خواتین کی عزت کی ہے، ان کا مقصد کبھی بھی کسی عورت کی توہین نہیں رہاہے۔

شیو پوری: سابق وزیر اورمدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے پچھور سے کانگریس ایم ایل اے کے پی سنگھ کے ‘نئی بہو اور بزرگ’ کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ زور پکڑ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس ایم ایل اے مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خواتین کی عزت کی ہے، ان کا مقصد کبھی بھی کسی عورت کی توہین نہیں رہاہے۔
الیکشن سے متعلق ایک میٹنگ میں ایک بندیل کھنڈی کہاوت کہی تھی، جسے توڑ مروڑ کرپیش کیاگیا ہے اور مخالفین کی طرف سے سازش رچی جا رہی ہے، جو کہ قابل مذمت ہے۔
پھر بھی اگر ان کی باتوں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ گزشتہ روز یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پورے علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا۔