تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ نے بی آرایس سنٹرفار ایکسلنس اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے بی آرایس سنٹرفار ایکسلنس اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا جو جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ کوکاپیٹ میں 11 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے بی آرایس سنٹرفار ایکسلنس اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا جو جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ کوکاپیٹ میں 11 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اس کی عصری عمارت میں 15 منزلیں ہوں گی۔

بی آر ایس، جس نے پہلے ہی قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پارٹی کا مرکزی دفتر اور مختلف ریاستوں میں پارٹی دفاتر قائم کیا ہے، حیدرآباد میں جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ ایک اور بڑی عمارت کی تعمیرکرے گی۔

یہ ملک کی کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے برعکس ایک جدید ترین تحقیقی اور تربیتی ادارہ ہوگا جہاں سیاسی بیداری کے پروگرام، تربیتی کلاسس، کارکنوں اور لیڈروں کو جامع معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پارٹی کارکنوں کے لیے اس کو جامع ٹریننگ سنٹر بنایاجائے گا۔

بڑے میٹنگ ہال، جدید ترین ڈیجیٹل لائبریری، مختلف زبانوں کے اخبارات، آنے والی خبروں کی معلومات کو جمع کرنا، پارٹی قائدین کو ضروری معلومات فراہم کرنا، ریاست وار اور سیکٹر وار تفصیلات اکٹھا کرنے کاکام یہاں پر کیا جائے گا۔

ملک بھر سے پارٹی کارکنوں کی تربیت کے لیے یہاں ضروری کلاسس ہوں گی۔

اس میں کانفرنس ہال بھی بنائے جائیں گے۔تربیت یافتہ افراد کے قیام کے لیے ضروری رہائش کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

کچھ سینئرس جنہوں نے ملک کی نامور تنظیموں کے لئے کام کیا ہے کو تربیتی اور تحقیقی پروگراموں کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ ریٹائرڈ عہدیداروں،قانونی ماہرین اور سیاسی شعبہ سے واقفیت رکھنے والے افراد کی خدمات کوارڈی نیٹرس، ٹرینر اور موضوع کے ماہرین کے طور پرلی جائیں گی۔

ارکان پارلیمنٹ کے کیشو راؤ،ناما ناگیشورا راؤ، بی بی پاٹل، دامودر راؤ، سریش ریڈی، رنجیت ریڈی، وزراء سبیتا اندرا ریڈی، ویمولا پرشانت ریڈی، ملا ریڈی، ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی اوردیگر اس پروگرام میں موجود تھے۔

a3w
a3w