جب تین دن کی بچی چلنے کی کوشش کرنے لگی تو کسی کو یقین نہیں آیا، ویڈیو دیکھیں
درحقیقت ایک بچی نے اپنی پیدائش کے تین دن بعد ہی اسپتال کے بستر پر لڑھکنا اور رینگنا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
واشنگٹن: عام طورپربچے پیدائش کے 3 ماہ کے بعد ہی رول کرنا شروع کردیتے ہیں۔ پھر 6 ماہ اور ایک سال کے درمیان وہ چلنا بھی سیکھ لیتے ہیں۔ تمام والدین کیلئے اپنے بچے کو پہلی بار چلتے ہوئے دیکھنا ایک بہت ہی جذباتی احساس ہے۔
لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسے بچی کا کافی چرچا ہے جس نے 6 ماہ میں نہیں بلکہ 3 دن میں چلنا شروع کردیا۔ درحقیقت ایک بچی نے اپنی پیدائش کے تین دن بعد ہی اسپتال کے بستر پر لڑھکنا اور رینگنا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
اب اس لڑکی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہیہے۔ یہ معاملہ امریکہ کا بتایاجارہا ہے۔ جہاں سمانتھا مچل نامی خاتون نے بتایاکہ ان کی بیٹی نے پیدائش کے بعد سے اپنا سراُٹھانے اور رینگنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میری بیٹی کبھی نوزائیدہ نہیں تھی۔
مچل نے مزید بتایاکہ جب میں نے اسے پہلی بار رینگتے ہوئے دیکھا تو میں حیران رہ گئی۔ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا کہ 3 دن کا بچہ اس طرح چلنا شروع کردے گا۔
اُنہوں نے کہاکہ جب میں نے یہ دیکھا تو اسپتال کے کمرے میں صرف میری والدہ میرے ساتھ تھیں۔ اس نے کہاکہ مھجھے اس کی ویڈیو ریکارڈ کرنی چاہئے۔ ورنہ میری بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔ میری منگیتر بھی وہاں نہیں تھی اور اگر میں اسے یہ نہ دکھاؤں تو وہ بھی مجھ پر یقین نہیں کرے گا۔
مچل نے بتایاکہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور اب ان کی بیٹی 3 ماہ کی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ اتنی کم عمر میں سہارے کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ کوئی سادہ معاملہ نہیں ہے۔