شمالی بھارت

بھارت ماتا کے مخالفین کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: کیلاش وجئے ورگیہ

بھارت ماتا کی جئے بولنے والے سبھی لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے لئے اپنی جانیں دے سکتے ہیں لیکن بھارت ماتا کے خلاف بولنے والوں کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

رتلام: سینئر بی جے پی قائد کیلاش وجئے ورگیہ نے یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیاکہ ہم ہندوستان کی ستائش کرنے والے سبھی لوگوں کو اپنے بھائی مانتے ہیں لیکن اس کی مخالفت کرنے والوں کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ خبریں
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
انیل وِج، ہریانہ کی چیف منسٹری کے دعویدار
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ

 وہ ہفتہ کے دن رتلام کے بانگروٹ میں پارٹی ورکرس کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم کسی کے بھی خلاف نہیں ہیں۔ بھارت ماتا کی جئے بولنے والے سبھی لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے لئے اپنی جانیں دے سکتے ہیں لیکن بھارت ماتا کے خلاف بولنے والوں کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی طنز کیاکرتی تھی کہ ایودھیا میں رام مندر کب بنے گا۔ بھگوان رام کو خیالی یا دیومالائی کردار قراردینے والوں کو چاہئیے کہ وہ جنوری میں ایودھیاجائیں جہاں عالیشان مندر بن کرتیار ہے تاکہ یہ لوگ اپنے پاپ دھوسکیں۔

 کشمیر میں قیام امن کے لئے مرکزی حکومت کی ستائش کرتے ہوئے وجئے ورگیہ نے کہا کہ ہرکوئی جانتا ہے کہ وہاں پہلے کی صورتحال کیاتھی۔ اب وہاں کے ہرگھرکی چھت پر ترنگا لہرا رہا ہے۔