دہلی

ہندو نظریات کو بی جے پی کی تنگ نظری کی گرفت میں نہیں آنے دیں گے: کانگریس

کھیڑا نے کل لوک سبھا میں ان کی تقریر پر ہندوؤں کے معاملے پر بی جے پی کی جانب سے انہیں نشانہ بنائے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ 'کل پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے ہندو سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو آئینہ بھی دکھایا۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ ہندو خیال کو بی جے پی کی تنگ نظری میں قید نہیں ہونے دیا جائے گا عدم تشدد کو ہندو فکر کی بنیاد بتاتے ہوئے کانگریس کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ ہندوتو کے خیال میں سچائی، ہمت اور عدم تشدد ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیز
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

 قدیم زمانے سے ہندو فکر میں سچائی بہتی رہی ہے۔ اس میں ہندوستانی باباؤں کی حکمت اور ہمارے آباؤ اجداد کی زندگی کی جدوجہد کی کہانی ہے جو مسلسل جاری ہے۔

کھیڑا نے کل لوک سبھا میں ان کی تقریر پر ہندوؤں کے معاملے پر بی جے پی کی جانب سے انہیں نشانہ بنائے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ ‘کل پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے ہندو سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو آئینہ بھی دکھایا۔ انہوں نے اس آئینے میں اپنے بھیانک چہرے دیکھے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ہندو فکر میں ہمت، عدم تشدد اور سچائی ہے۔ گنگا کی طرح یہ خیال ازل سے بہتا چلا آ رہا ہے۔ اس بہاؤ میں باباؤں کی حکمت اور ہمارے اسلاف کی زندگی کی جدوجہد کی کہانی شامل ہے۔ یہ سوچ گنگا کی طرح بہتی رہے تو صاف رہتی ہے۔

 بہت سے لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ یہ نہیں رکا۔ بہتی رہی۔ اس خیال کو کسی کتاب، رسم، عقیدے، مذہب وغیرہ میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ یہ خیال ہماری مٹی کی قوتِ حیات سے نکلتا ہے۔ ہم ہندو نظریات کو بی جے پی کی تنگ نظری کی گرفت میں نہیں آنے دیں گے۔

a3w
a3w