مہاراشٹرا
خاتون بی جے پی ایم ایل اے نے بلدی انجینئر کوتھپڑ رسید کردیا‘ ویڈیووائرل
میراجین نے سوال اٹھایاکہ انجینئرس ان عمارتوں کوکس طرح منہدم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے انجینئروں سے کہاکہ وہ حکومت کا جی آر(گورنمنٹ ریزولیوشن) پیش کریں۔

ممبئی: سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہواہے جس میں مہاراشٹراکے ضلع تھانے کی ایک خاتون رکن اسمبلی کوایک بلدی انجینئرکوتھپڑرسید کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
اس ویڈیومیں میرا بھیندرکی رکن اسمبلی گیتاجین کومیرابھیندر میونسپل کارپوریشن کے دوانجینیروں کوبعض عمارتوں کومنہدم کرنے پر گالی گلوج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے نتیجہ میں ان کے مکین جن میں بچے بھی شامل ہیں، مانسون سے قبل سڑکوں پر آگئے ہیں۔
میراجین نے سوال اٹھایاکہ انجینئرس ان عمارتوں کوکس طرح منہدم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے انجینئروں سے کہاکہ وہ حکومت کا جی آر(گورنمنٹ ریزولیوشن) پیش کریں۔
گیتاجین جو بی جے پی کی سابق مئیرہیں‘2019کے عام انتخابات میں آزاد رکن اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ بی جے پی۔ شیوسیناحکومت کی حمایت کرتی ہیں۔