شمالی بھارت

تانترک کی 3 دن مسلسل مار پیٹ سے خاتون ہلاک

منجیتا شادی کے 15 سال بعد بھی حاملہ نہ ہونے پر علاج کے لیے اس کے افرادِ خاندان نے اسے علاج کی غرض سے عامل سے رجمع کیا۔ عملیات کرنے خاتون کو مسلسل تین دن پیٹا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع جھبوا میں ایک تانترک (جادوگر) کی جانب سے جھاڑپھونک سے علاج کے ایک حصہ کے طور پر آہنی زنجیر میں جکڑ کر زدوکوب کرنے کے واقعہ میں ایک 34 سالہ خاتون فوت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

اطلاع کے مطابق دیہات ننگوت کی رہائشی 34 سالہ منجیتا شادی کے 15 سال بعد بھی حاملہ نہ ہونے پر علاج کے لیے اس کے افرادِ خاندان نے اسے علاج کی غرض سے عامل سے رجمع کیا۔ عملیات کرنے خاتون کو مسلسل تین دن پیٹا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

 اس معاملے میں پولیس کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔ منجیتا کی شادی 15 سال قبل پرکاش دامور سے ہوئی، لیکن اسے اولاد نہیں ہوئی۔ اس کے والدین اور سسرال والے اسے قریبی واقع ایک مقام پر تانترک سے رجوع کیے۔ اس نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ بری ارواح کے اثرات میں ہے اسے زدوکوب کرنا شروع کیا۔

تیسرے دن خاتون بیہوش ہونے پر ارکانِ خاندان اسے ہاسپٹل لے گئے، جہاں وہ فوت ہوگئی۔ مابعد پوسٹ مارٹم خاتون کی نعش خاندان کے حوالے کی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کے جسم پر ضربات کے نشان پائے گئے، لیکن موت کے اسباب واضح نہیں ہیں۔ ایس پی جھبوا اگم جین نے بتایا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے نتائج آنے پر کارروائی شروع کی جائے گی۔