شمالی بھارت

پرینکاگاندھی اور کمل ناتھ کے ایکس اکاؤنٹس ہینڈلرس کے خلاف کیس درج

بی جے پی کے مقامی لیگل سل کنوینر نمیش پاٹھک نے شکایت کی کہ گیانیندراوستھی نامی شخص کے نام سے ایک فیک لیٹرسوشل میڈیا پر زیرگشت ہے جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ریاست کے ٹھیکیداروں سے 50 فیصد کمیشن مانگا جارہا ہے۔

اندور: اندورپولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک پوسٹ پر جس میں مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کیاگیا  سینئر کانگریس قئدین بشمول پرینکاگاندھی وڈرا‘ صدرمدھیہ پردیش کانگریس کمل ناتھ اور سابق مرکزی وزیرارون یادو کے ایکس اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
کمل ناتھ کے کئی وفادار ارکان اسمبلی دہلی پہنچ گئے
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

 ہفتہ کی رات دیر گئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرجاری بیان میں کمشنر اندور پولیس نے کہا کہ بی جے پی کے مقامی لیگل سل کنوینر نمیش پاٹھک نے شکایت کی کہ گیانیندراوستھی نامی شخص کے نام سے ایک فیک لیٹرسوشل میڈیا پر زیرگشت ہے جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ریاست کے ٹھیکیداروں سے 50 فیصد کمیشن مانگا جارہا ہے۔

 شہر کے سنیوگیت گنج پولیس اسٹیشن میں اوستھی کے علاوہ پرینکا گاندھی‘ کمل ناتھ اور ارون یادو کے ایک اکاؤنٹس ہینڈلرس کے خلاف کیس درج کیاگیا۔ پاٹھک کا الزام ہے کہ کانگریس قائدین نے ریاستی حکومت کی امیج خراب کرنے کی سازش کی۔

a3w
a3w