جرائم و حادثات

مالی مسائل سے پریشان جوڑے نے بچوں کا قتل کرکے خودکشی کرلی

اتوار کی صبح گھر کے چاروں افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔ اطلاع کے ساتھ ہی جیڈی مٹلہ پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جیڈی مٹلہ علاقہ میں مالی مسائل کے سبب ایک جوڑے نے اپنے دو بچوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔ منچریال سے تعلق رکھنے والا جوڑا40سالہ وینکٹیش اور33سالہ ورشنی کو دو بچے 11سالہ رشی کانت اور3سالہ ویہت تھے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ جوڑا، گاجولارامارم علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔ اتوار کی صبح گھر کے چاروں افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔ اطلاع کے ساتھ ہی جیڈی مٹلہ پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔