مشرق وسطیٰ

یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے، حماس نے تصدیق کردی

خلیل حیا نے یحییٰ السنوار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادری کے ساتھ اسرائیلی فوج کے سامنے آخر تک ڈٹے رہے اور اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کردی۔

غزہ: حماس نے تصدیق کی ہے کہ ان کے سربراہ یحییٰ السنوار غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے ۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق، حماس کے سربراہ خلیل حیا نے اپنی براہ راست نشر کی گئی تقریر میں کہا کہ یحییٰ السنوار نے اپنی جان کو آزادی اور خود مختاری کیلئے قربان کیا۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق

خلیل حیا نے یحییٰ السنوار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادری کے ساتھ اسرائیلی فوج کے سامنے آخر تک ڈٹے رہے اور اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کردی۔

حماس کے ترجمان نے بتایا کہ یحییٰ السنوار نے لڑائی کے آخری لمحے تک ہتھیار نہیں ڈالے اور اپنی زندگی کو فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کیا۔

خلیل حیا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کی تحریک یحییٰ السنوار کے مشن کو مزید تقویت کے ساتھ جاری رکھے گی اور وہ اپنے مقاصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے السنوار کے قتل کا انتقام لینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو اُس وقت تک رہا نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ پر حملے بند نہیں کر دیتا اور اپنی افواج کو واپس نہیں بلاتا۔خلیل حیا نے دعا کی کہ یحییٰ السنوار اپنے دوست اور قریبی ساتھی اسماعیل ہنیہ کے ساتھ جنت الفردوس میں اللہ کی شاندار میزبانی سے لطف اندوز ہوں گے۔