سکندرآباد میں بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے حادثہ میں نوجوان ہلاک، تین شدید زخمی
واقعہ اس وقت پیش آیا جب لکّی لوہے کے جال پر کھڑا ٹینٹ ہٹا رہا تھا۔ جال پر موجود لکّی سمیت نیچے موجود تین افراد بھی کرنٹ کا نشانہ بنے۔ جال پر کھڑا لکّی فوراً زمین پر گر گیا جبکہ نیچے موجود دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن راستے میں لکّی جانبرنہ ہوسکا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں بجلی کی کھلی تاروں سے کرنٹ لگنے کے حادثات کی خبریں مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔ آج سکندرآباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایک نوجوان لکّی (26) جو مہاراشٹرا کے ناندیڑ کا رہنے والا تھا، بولارم رسالہ بازار میں ایک ٹینٹ ہاؤس میں کولنگ کے کام پر تھا۔ ایک شادی یا خوشی کے پروگرام کے لیے لگایا گیا ٹینٹ وہ اور دیگر تین افراد ہٹا رہے تھے کہ اچانک بجلی کی کھلی تار سے کرنٹ لگ گئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب لکّی لوہے کے جال پر کھڑا ٹینٹ ہٹا رہا تھا۔ جال پر موجود لکّی سمیت نیچے موجود تین افراد بھی کرنٹ کا نشانہ بنے۔ جال پر کھڑا لکّی فوراً زمین پر گر گیا جبکہ نیچے موجود دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن راستے میں لکّی جانبرنہ ہوسکا۔
زخمیوں میں مونا، وِجئے اور سنتوش شامل ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے واقعہ کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔