جنوبی بھارت

نیپا وائرس کی توثیق، این آئی وی کی ٹیمیں کیرالا پہنچیں گی

نیپا انفیکشن کے بارے میں ایک سوال کا اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ کیرالا میں دیکھے جارہے وائرس کا اسٹرین بنگلہ دیشی ویرینٹ سے تعلق رکھتا ہے جو انسانوں میں پھیلتا ہے اور اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

ترواننتا پورم: پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کی ٹیمیں کیرالا پہنچیں گی تاکہ کوزی کوڈ میڈیکل کالج میں ایک موبائل لیباریٹری قائم کی جاسکے اور نیپا کا ٹسٹ و چمگادڑوں کا سروے کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
مسلم لیگ قائد کے مکان پر ریکوری نوٹس
کیرالہ میں 100 کروڑ روپئے کا غبن ایک شخص گرفتار

ریاستی حکومت نے آج اسمبلی میں یہ بات بتائی۔ ریاست کے ضلع کوزیکوڈ میں 4 افراد میں نیپا وائرس کی توثیق ہونے کے بعد یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔

نیپا انفیکشن کے بارے میں ایک سوال کا اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ کیرالا میں دیکھے جارہے وائرس کا اسٹرین بنگلہ دیشی ویرینٹ سے تعلق رکھتا ہے جو انسانوں میں پھیلتا ہے اور اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

وینا جارج نے مزید کہا کہ این آئی وی پونے کی ٹیموں کے علاوہ چینائی سے وباؤں کے ماہرین کی ایک ٹیم آج کیرالا پہنچے گی تاکہ سروے کیا جاسکے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بھی مونو کلونل اینٹی باڈیز روانہ کرنے سے اتفاق کیا ہے، جو نیپا کے مریضوں کے علاج کیلئے درکار ہوتی ہیں۔

a3w
a3w