ایشیاء

جیوز نیوز کے اُٹھائے گئے ایگزیکٹیو پروڈیوسرزبیر انجم 24 گھنٹوں بعد گھر پہنچ گئے

اہلِ خانہ نے مزید بتایا تھا کہ ’مسلح افراد‘ نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو ہراساں کیا اور زبیر انجم کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

کراچی: پاکستانی نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ سے وابستہ ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم 7 جون کی صبح گھر واپس پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز ساہ لباس میں ملبوس افراد انہیں رہائش گاہ سے ’اٹھا کر لے‘ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
کرغزستان میں پھنسے 171 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

ڈان کی رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ زبیر انجم کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں اپنے گھر میں موجود تھے، جب 2 پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں افراد زبیرانجم کو ساتھ لے گئے تھے۔

اہلِ خانہ نے مزید بتایا تھا کہ ’مسلح افراد‘ نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو ہراساں کیا اور زبیر انجم کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

صحافی کے بھائی سعادت علی نے بتایا تھا کہ اہلکار نے زبیر انجم کا موبائل فون اور پڑوس میں لگے کیمروں کی ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر (ڈی وی آر) بھی ساتھ لے گئے۔سعادت علی نے مزید بتایا تھا کہ اہلکاروں میں سے کچھ بندوقیں اٹھائے اور ماسک بھی پہنے ہوئے تھے۔

دوسری جانب کورنگی کے ایس ایس پی طارق نواز نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پولیس کو صحافی کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ضلع کورنگی پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

تاہم جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صحافی 7 جون کی آدھی رات کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں، صحافی کے بھائی نے بتایا کہ زبیر انجم بالکل خیریت سے ہیں۔

ایک ہفتے کے اندر نامور شخصیات کو اپنی رہائش گاہ سے اٹھا کر لے جانے کا یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، اس سے قبل یکم جون کو وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کو بھی ’نامعلوم افراد‘ نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے گھر واپس جارہے تھے۔ تاہم اغوا ہونےکے تقریباً 24 گھنٹے بعد وہ گھر واپس پہنچ گئےتھے۔